کراچی: کراچی کے جناح اسپتال سے نومولود بچی اغوا کیس میں وارڈ کی سیکورٹی انچارج کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے اغواکا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ مغوی نومولود بچی کے والد محمد اسماعیل کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کیا گیاتھا۔ مقدمے میں گائنی وارڈ کی سیکیورٹی انچارج رضوانہ،وارڈ اسٹاف نرس نورین سمیت نامعلوم ملزم کو نامزد کیا گیا تھا۔ جناح اسپتال کے وارڈ نمبر8 کے پورے اسٹاف پربھی شک کا اظہار کیا گیا تھا۔ صدرپولیس نیکارروائی کرتے ہوئینومولود بچی کیاغوا کیمقدمے میں نامزدگائنٹی وارڈ کی سیکیورٹی انچارج رضوانہ کوگرفتارکرلیا۔


