علاقائی

پاکپتن: گھریلو رنجش پر سسر، سالا اور بیوی قتل، پولیس

پاکپتن: گھریلو رنجش پر سسر، سالا اور بیوی قتل، پولیس

پاکپتن میں ایک شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی، سسر اور برادر نسبتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ چک بیدی کے موضع شام کوٹ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر بلوچ نامی ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنی 30 سالہ بیوی آمنہ بی بی، 22 سالہ برادر نسبتی ثاقب اور 55 سالہ سسر غلام فرید کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے