کھیل

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، ذکا اشرف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔ حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹادیا۔ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔ نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کیلیے بنائی گئی ہے جو کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور دیکھے گی۔ 10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔ نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بلا لیا گیا جو کل لاہور میں ہوگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے