پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی اور جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ہیرو اداکار وہاج علی جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اکانشا نامی صارف نے اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے سوال کیا۔ صارف نے پوچھا کہ کسی کو اندازہ ہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا پروجیکٹ کب ریلیز ہو رہا ہے؟ اس کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ صارف کے سوال پر خود وہاج علی نے تصدیقی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بہت جلد۔ خیال رہے کہ اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی جلد ہدایت کار کاشف نثار کے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے جس کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے اور یہ زی 5 پر ریلیز ہوگا۔
انٹرٹینمنٹ
سجل علی اور وہاج علی جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، وہاج کی تصدیق
- by web desk
- جولائی 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1092 Views
- 2 سال ago