پاکستان

اعجاز الحق سمیت 24 افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

اعجاز الحق سمیت 24 افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق سمیت 24 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اعجاز الحق جو وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، کی گرفتاری کےلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بہاولپور سرکل ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔‌ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اعجاز الحق سمیت 24 ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔‌اُن کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں اعجاز الحق اور اُن کے دیگر 23 ساتھیوں پر مقدمہ رواں برس 17 جون کو درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے