پاکستان

پاکستان کا طاقتور ادارہ اس وقت مکمل نیوٹرل ہے: میاں جاوید لطیف

پاکستان کا طاقتور ادارہ اس وقت مکمل نیوٹرل ہے: میاں جاوید لطیف

شیخوپورہ: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کس حیثیت سے حکومت کی بجائے ایک سیاسی جماعت کے پاس گئی، پاکستان کا طاقتور ادارہ اس وقت مکمل نیوٹرل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف 2017 میں جو فیصلہ آیا وہ پہلے لکھا جا چکا تھا، جاوید ہاشمی نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالت کے ذریعے نکالا جائے گا، جاوید ہاشمی کے بیان پر کسی عدالت یا ادارے نے اعتراض نہ کیا۔‌میاں جاوید لطیف نے مزید کہا ہے کہ کیا حامد خان کی بات پر کسی نے نوٹس لیا؟، 9 مئی کے واقعے کا ریاست کو انصاف نہیں مل رہا وہاں نواز شریف کو کیسے انصاف ملے گا؟، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو ضمانتیں دی گئیں، جب 23 کروڑ عوام کا اعتبار انصاف سے اٹھ جائے تو معاشرہ کدھر جائے گا، آج جتنے بھی مسائل ہیں پاکستان میں اس کی وجہ انصاف کا نہ ملنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اب پھر ریاستی اداروں میں بیٹھے افراد لوگوں کی ذہین سازی کر رہے ہیں، قرض ملنے پر بھنگڑا اس بات پر تھا کہ ایک مخصوص جماعت کی طرف سے مخالفت کے باوجود کامیابی ملی، نظام عدل جس کے ہاتھ میں بھی ہو انصاف ملتا نظر آنا چاہیے، پانچ کردار وہ تھے جنہوں نے پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے