آج کے موضوع میں ہم ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ انتہائی دلچسپ حقائق پر بات کریں گے جو شاید آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے۔1) 1989 میں برطانوی سائنسدان ٹم برنرز لی نے ورلڈ وائڈ ویب پروگرام ایجاد کیا اور پہلی ویب سائٹ شائع کی جو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔2) موٹرولا نے 1983 میں دنیا کا پہلا موبائل فون متعارف کرایا جس کا نام DynaTAC 8000x تھا۔ جب یہ وائرلیس فون ریلیز ہوا تو اس کی قیمت 3,995 ڈالرز تھی جس میں 30 منٹ کا ٹاک ٹائم تھا۔ 3) Riken ریسرچ لیب اور فوجیٹسو نے Fugaku سپر کمپیوٹر تیار کیا۔ جون 2020 میں فوگاکو نے آئی بی ایم کے سمٹ سپر کمپیوٹر کو دنیا کے سب سے طاقتور کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم اب امریکا کے بنائے گئے فرنٹیئر نے مئی 2022 میں اسے مات دے دی۔4) اسٹینفورڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آر آئی) کے ڈگلس اینجلبرٹ نے پہلا کمپیوٹر ماؤس بنایا۔ ڈگلس اینجلبرٹ نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں کمپیوٹر ماؤس پر کام شروع کیا۔5) یونیورسٹ میں سرکاری فنڈنگ سے شروع ہوا پروجیکٹ (الیکٹرانک نیومیریکل انٹیگریٹر اینڈ کمپیوٹر (ای این آئی اے سی) نے دنیا کے پہلے کمپیوٹر کے طور پر تاریخ رقم کی جو الیکٹرانک پروگرامنگ کے قابل تھا۔6) ہر کوئی جانتا ہے کہ ویکیپیڈیا ہزاروں انسانوں کے تعاون سے چلتا ہے لیکن دوسری طرف زیادہ تر لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ سینکڑوں بوٹس بھی ویکیپیڈیا کو چلانے میں حصہ ڈالتے ہیں۔ ClueBot NG تقریباً ہر وقت ویکیپیڈیا کے صفحات میں ردوبدل کرتا رہتا ہے۔ دیگر بوٹس کی ایک قسم بھی آن لائن انسائیکلوپیڈیا میں معیاری ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ انسانوں اور بوٹس کے اسی امتزاج کی وجہ سے ویکیپیڈیا بغیر کسی پریشانی کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں 7 دن کام کرتا رہتا ہے۔ 7) کبھی آپ نے سوچا کہ گوگل نام کہاں سے آیا۔ دراصل یہ املا کی ایک غلطی ہے۔ شروع میں لفظ “googol” تھا جو کہ ریاضی میں ایک بڑے عدد کو ظاہر کرتا ہے تاہم کمپنی کے بننے تک گوگول سرچ اینجن بنانے والوں نے نام تبدیل کر کے گوگل کر دیا۔ شاید نام کا ہجے کرنا آسان تھا اور پڑھنے میں بھی مناسب لگتا تھا۔8) 1981 میں مائیکروسافٹ نے ” انٹرفیس مینیجر” کے نام سے پروگرام تیار کرنا شروع کیا۔ زیادہ تر لوگ اس نام کو نہیں جانتے کیونکہ انٹرفیس مینیجر 1983 میں مائیکروسافٹ ونڈوز بن گیا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
موجودہ ٹیکنالوجی سے متعلق چند حقائق جو آپ نہیں جانتے
- by web desk
- جولائی 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1091 Views
- 2 سال ago