کھیل

پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی

پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی۔‌ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ چھ اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔‌ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔‌پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔‌ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا اہم ترین میچ احمد آباد میں اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو ہوگا۔ ورلڈ کپ کا پانچ اکتوبر سے آغاز ہورہا ہے، میچوں کے شیڈول میں تبدیلی لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے