انٹرٹینمنٹ

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ’باربی‘ کو نمائش کیلئے کلیئر کر دیا

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ’باربی‘ کو نمائش کیلئے کلیئر کر دیا

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئےکلیئر کر دیا۔‌صوبائی نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سنسر کرنے کے بعد اسے نمائش کیلئے کلیئر کیا۔‌ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں کس شرط پر ریلیز کی اجازت ملی؟‌انہوں نے کہا کہ فلم ’باربی‘ پنجاب کے سنیما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔‌ان کا کہنا تھا کہ ’باربی‘ فلم کو قابل اعتراض مواد کے باعث روک کر سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس جائزے کیلئے بھیجا گیا تھا۔‌عامر میر نے مزید کہا کہ فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فل بورڈ نے ریویو کیا، فلم کا ریویو سیشن چیئرمین سنسر بورڈ توقیر ناصر سمیت تمام ممبرز نے دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے