انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 26 پیسے مہنگی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافے کا رجحان ہے، ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں مزید 26 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کے نرخ 286.97 روپے سے بڑھ کر 287.43 روپے ہوگئے تھے۔