لاہور میں شاطر شوہر نے بیوی کو قتل کیا اور خود مقدمہ درج کروا کے پولیس کو ایک سال تک بے قوف بناتا رہا، مقتولہ کے موبائل فون کا استعمال کرکے ملزم نے چالاکی سے قتل کو چھپایا۔لاہور میں شاطر ملزم نے اپنی بیوی دوسری بیوی کو 4 کروڑ روپے کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ہتھوڑی کے وار کرکے قتل کیا اور لاش بہاولنگر کے قریب دریا برد کردی۔نائلہ کو قتل کرکے 56 سالہ ملزم شاہد اپنی ہی بیوی کے اغواء کا مدعی بھی بن گیا۔پولیس کے ساتھ مل کر بیوی کو ڈھونڈنے کیلئے ملزم نے تفتیش کا رخ ایسا موڑا کہ تفتیش کار بھی چکرا گئے، مقتولہ بیوی کا موبائل دوست کے ہاتھ کراچی بھجوایا اور رضا مندی سے گھر چھوڑنے کے پیغامات اپنے نمبر سمیت تعلق داروں کو بھجوا دیئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آخر کار ایک سال بعد تفتیش کاروں نے مقتولہ کی جائیداد اور حالات و واقعات کو مدنظر رکھ کر نئے سرے سے تحقیقات کیں تو سب سامنے کچھ آگیا۔پولیس نے ملزم سے جائے وقوعہ کی نشاندہی کروا کر معاونت کرنیوالے دوست کو بھی حراست میں لے لیا۔