علاقائی

راولپنڈی: گاڑی فروخت کے جعلی اشتہار لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

راولپنڈی: گاڑی فروخت کے جعلی اشتہار لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اشتہارات کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔‌ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ہے۔‌ملزم ثاقب علی نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی فروخت کے جعلی اشتہارات لگائے، ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ سے پیشگی کے نام پر 1 لاکھ 99 ہزار 600 روپے لیے۔‌ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 4 مختلف اکاؤنٹس میں رقم وصول کی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے