پاکستان

کراچی، JUI آج طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد کررہی ہے

کراچی، JUI آج طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد کررہی ہے

جمعیت علماء اسلام کراچی میں آج طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد کررہی ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کراچی پہنچ گئے ہیں۔‌جمعیت علماء اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج کراچی میں شاہراہ قائدین پر ہونے والی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔‌دوسری جانب جے یو آئی سندھ کا 12 روز سے سندھ امن مارچ کا قافلہ کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔‌مارچ حیدرآباد سے ضلع جامشورو سے گزرتا ہوا ٹھٹہ پہنچ چکا ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ قافلہ آج کراچی پہنچ کر بڑے طوفان اقصیٰ کانفرنس میں اختتام پذیر ہوگا۔‌سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، غزہ کے نمائندہ ڈاکٹر ناجی ظہیر الشیری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے