پاکستان

کارکنان کمر کس لیں، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے، آصف زرداری

کارکنان کمر کس لیں، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بدھ کو زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں نے ملاقات کی۔ ‌اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ‌سابق صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگا کر پاکستان بچایا، اب بھی ملک کو بچائیں گے۔ ‌آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت و آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے