کھیل

احسان اللہ نے کرکٹ میں جلد واپسی کا عزم ظاہر کردیا

احسان اللہ نے کرکٹ میں جلد واپسی کا عزم ظاہر کردیا

لاہور: احسان اللہ نے کرکٹ میں جلد واپسی کا عزم ظاہر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہو ئے احسان اللہ نے کہا کہ میں نے جب سے کرکٹ شروع کی شعیب اختر ہی آئیڈیل ہیں، میرا ان سے زیادہ برق رفتار بولنگ کرتے ہوئے طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب ہے، سابق اسٹار سے ملاقات کرکے رہنمائی لینا چاہتا ہوں کہ ان جیسا کامیاب بولر بننے کیلیے مزید کیا کرنا ہوگا۔‌احسان اللہ نے کہا کہ انجری کے باعث کرکٹ سے دوری تکلیف دہ ہے، کیریئر کے اچھے آغاز کے بعد ان فٹ ہونے کا دکھ ہوا، ٹی وی پر ساتھیوں کو کھیلتا دیکھ کر ان کی جیت کیلیے دعا گو رہا، خاص طور پر ایشیا کپ اور ورلڈکپ نہ کھیل پانے کا افسوس ہے، اب واپسی کا وقت آنے والا ہے، میرا ری ہیب زبردست طریقے سے چل رہا ہے، پی سی بی میڈیکل پینل نے بہت ساتھ دیا،یقین ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی طرف سے میچز کھیل پاؤں گا،میں پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ بولنگ کیلیے پُرامید ہوں، واپسی پر 160کی رفتار سے بولنگ کرنے کا خواہاں ہوں،کوشش کروں گا کہ زیادہ بہتر پرفارمنس سے خود کو منواؤں، میں صرف ایک فارمیٹ تک محدود نہیں رہنا چاہتا، تینوں فارمیٹ میں پاکستان کا بہترین بولر بننا ہدف ہے۔‌احسان اللہ نے کہا کہ انجری سے بچاؤ کیلیے زیادہ لیگز میں شرکت نہیں کروں گا، اصل مقصد توپاکستان کی نمائندگی ہی ہے، جس طرح میں نئے افغانستان کیخلاف میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ لی ویسے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں، پیسر نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کی بہترین اور فیورٹ ٹیم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے