کھیل

ہاکی فیڈریشن میں صدارت کے لئے پھرکھینچاتانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کے لئے پھرکھینچاتانی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کےعہدےکے لئےایک بارپھرکھینچاتانی شروع ہوگئی ہے۔‌پی ایس بی نے پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔‌نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔‌دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔‌خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، اس کا اقدام غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے