انٹرٹینمنٹ

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن:‌ برطانیہ کے معروف اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔‌غیر ملکی میڈیا کے مطابق 75 سالہ اداکار ٹام ولکنسن کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ نے کی جس کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو ٹام ولکنسن کی اچانک ان کے گھر پر موت واقع ہوئی، موت کے وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔‌ٹام ولکنسن فن سے محبت رکھنے والے اداکار تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے جبکہ انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں بھی ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے