انٹرٹینمنٹ

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا اعلان

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا اعلان

لاہور: ‌پاکستان کے معروف پروڈیوسرعبداللہ کادوانی نے شائقین کو بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا تحفہ دے دیا۔‌پاکستان کےمعروف اداکار اورپروڈیوسرعبداللہ کادوانی نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کی پہلی سالگرہ کےموقع پرشائقین کے لیے تیرے بن 2 کا اعلان کیا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرپروڈیوسر اسد قریشی سمیت ڈرامے کی مرکزی کاسٹ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔‌اس کے ساتھ ہی انہوں نے طویل کیپشن لکھا کہ تیرے بن سیزن 2 کی شوٹنگ جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ اس سال کا سب سے بڑا اعلان کرنے کا وقت آخر آ گیا ہے، آپ کی پسندیدہ جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی اپنی بے مثال آن سکرین کیمسٹری کے ساتھ تیرے بن سیزن 2 میں دھوم مچانے کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔‌پروڈیوسرعبداللہ کادوانی کا ڈارمہ’تیرے بن‘ سپرہٹ ہوا تھا، اسے پاکستان کے علاوہ بھی کئی ممالک میں پسند کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے