دنیا

داعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، امریکی میڈیا

داعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، امریکی میڈیا

واشنگٹن: کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔‌امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔‌ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔‌دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے میڈیا بتایا کہ امریکا کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اسلامک اسٹیٹ کے ذمہ داری کے دعووں کی تصدیق کرتی ہیں اور ان کے پاس ان دعووں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‌امریکی اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی ڈیوٹی ٹو وارننگ کی ضرورت کے تحت روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی۔‌واضح رہے کہ روسی دارالحکومت میں کروکس کنسرٹ ہال پر دہشتگردوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک جب کہ 145 زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے