دنیا

ٹرمپ کو مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے، کاملا ہیرس

ٹرمپ کو مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے، کاملا ہیرس

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے۔‌اپنے بیان میں کاملا ہیرس نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اور مباحثہ ہونا چاہیے۔‌کاملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ میرے حریف مباحثے سے بچنے کی وجوہات ڈھونڈ رہے ہیں۔‌واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ مباحثے کے لیے اب بہت دیر ہوگئی ہے۔‌دوسری جانب کچھ امریکی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع ہوچکی ہے، امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے