پاکستان

پنجاب بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیسے یقینی بنائی جائے؟ وزیراعظم کے اراکین کو مشورے

پنجاب بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیسے یقینی بنائی جائے؟ وزیراعظم کے اراکین کو مشورے

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے اپنے روابط کو بہتر بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دروان کئی اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی اور مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبوں اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ مؤثر عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم نے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کےلیے لوگوں سے اپنے رابطوں میں بہتری لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے