ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے دی نیوز کے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں عدالت سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ پریس کی آزادی کا تحفظ کرنا اور صحافیوں کو ان کی ذمے داریاں ادا کرنے کی آزادی دینا عوامی مفاد میں ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ عدلیہ بیرونی دباؤ سے آزاد رہے ۔
واضح رہے کہ عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں دی نیوز کے صحافیوں پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔