دنیا

بھارت: 10 وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار

بھارت: 10 وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار

نئی دہلی : کرونا وائرس کی عالمی وبا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے 10 وزراء کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا کے نئے نئے ویرینٹ سامنے آرہے ہیں جس کے باعث کم ہوتے کرونا کیسز میں دوبارہ اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔

بھارت وبائی صورتحال کے ابتدائی ایام سے ہی شدید متاثر رہا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن رہے تھے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا متاثرین کی کل تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 61579 افراد جب کہ اموات 4 لاکھ 81486 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کرونا میں مبتلا ہونے والے افراد میں ریاست مہاراشٹرا کے دس وزیر اور بیس اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے