علاقائی قومی

راولپنڈی پولیس کا سابق اہلکار 7 سال بعد بازیاب، بھیک منگوانے کا انکشاف

راولپنڈی پولیس کا سابق اہلکار 7 سال بعد بازیاب، بھیک منگوانے کا انکشاف

راولپنڈی میں سابقہ پولیس ملازم سے بھیک منگوانے کا انکشاف ہوا ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے بھکاری گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرکے سابق پولیس ملازم کو 7 سال بعد بازیاب کروالیا۔‌حکام کے مطابق سابق پولیس ملازم مستقیم سال 2016 میں لاپتا ہوا تھا، سابقہ پولیس اہلکار ڈھیری حسن آباد سے ملا،گینگ نے بھیک مانگنے کے کام پر لگا رکھا تھا۔‌پولیس نے گینگ کی 3خواتین کو بھی حراست میں لے لیا جن میں دو سگی بہنیں ثمینہ اور مریم شامل ہیں اور اُن کا تعلق سندھ سے ہے۔ پولیس کی مطابق ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔ واضح رہے کہ سابق پولیس اہلکار مستقیم خالد 2006میں راولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوا،2011میں طویل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست ہوا تھا، سابق پولیس اہلکار 2016 بھکاری گینگ نے اغوا کیا اور دھندے میں ملوث کردیا۔ پولیس نے حراست میں لی گئی خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے