اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی صورتحال پر فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر نظر ہے، فی الوقت ویکسی نیشن پر زور ہے اور بغیر ویکسین کے جو کام نہیں کیے جاسکتے ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لیکن فی الوقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کیسز کی شرح تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔