پاکستان

مہمان بن کر آنے والوں نے فائرنگ کرکے میزبان کو ہی قتل کردیا

مہمان بن کر آنے والوں نے فائرنگ کرکے میزبان کو ہی قتل کردیا

آزاد کشمیر: عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے دو افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز عباس پور کے نواحی علاقے کوٹ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 2 افراد عزیز شاہ نامی شخص کے گھر مہمان کے طور پر آئے تھے۔

اہل خانہ نے بیان دیا کہ مقتول کی عدم موجودگی میں مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی اور جیسے ہی عزیز شاہ اپنے گھر میں داخل ہوئے تو مہمان بن کر آنے والے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے عزیز شاہ جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کی آواز سن کر آنے والا بھانجا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے دونوں افراد پر کلہاڑیوں کے وار کرکے انہیں زخمی کردیا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر دونوں افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے