دنیا

سعودیہ کمسن طالبعلم اسکول بس میں بند ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

سعودیہ؛ کمسن طالبعلم اسکول بس میں بند ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

دبئی: سعودی عرب میں 5 سالہ طالب علم غلطی سے اسکول بس میں بند ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں اسکول بس کے ڈرائیور نے بغیر چیک کیے بچوں کو اسکول پر اتارا اور دروازے، کھڑکیاں لاک کرکے بس کھڑی کرکے چلا گیا جب کہ اس میں ایک بچہ پچھلی نشست پر سو رہ تھا۔ اسکول کی چھٹی کے وقت ڈرائیور واپس آیا اور بس کھولی تو پچھلی نشست سے ایک نیچے ایک بچہ گرا ہوا تھا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے طالب علم کی موت کی تصدیق کردی۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے جس کی غفلت نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے