تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز 9 ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1668 ڈالر پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 144850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 124143روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے