ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹرشیکھر دھون نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ڈبل ایکس ایل سے بالی وڈ میں ڈیب یو کررہے ہیں۔ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں شیکھر کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ فلم میں شیکھر دھون کے کردار کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔