تازہ ترین

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی

نیو یارک : موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کر دی۔ موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے بی 3 سے سی اے اے ون کردیا۔ موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موڈیز نے مذکورہ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاونٹر پارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آر) بھی بی 3 سے سی اے اے ون کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز بی 2 سے بی 3 میں تنزلی کردی ہے، ان کی طویل مدتی کاونٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی ٹو (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کر دی
ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آوٹ لک بدستور منفی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے