ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار گرل کترینہ کیف کا کہنا ہے کے بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا یہ ایک ایسی فلم ہے جسے وہ بار بار دیکھنا چاہتی ہیں۔ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم فون بھوت کے حوالے سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھول بھلیاں 2 ایک ایسی فلم ہے جسے آپ کئی بار دیکھ سکتے ہیں،ان کہنا تھا کہ کارتیک آریان کی فلم ان چند ہندی فلموں میں سے ایک ہے جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیڈی آٹ کلاس ہے اور یہی اس فلم میں دلچسپی کی بنیادی وجہ ہے، فلم میں تبو کی انٹری سنسی خیز ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کترینہ نے بتایا کے آنے والی فلم میں وہ خود ایک بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں ، اس لئے بھوت سے کیا ڈرنا۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فون بھوت ایک کامیڈی مووی ہے جس میں رومانس بھی موجود ہے،کچھ غلطیاں ہیں جنہیں نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر فون بھوت فرحان اختر کا کہنا ہے کے فلم میں بھوت کا کردار کترینہ کیف کو ان کی خواہش پر دیا گیا، دوسروں کی طرح ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ کترینہ کا بھوت کی شکل میں کیسے دکھائیں۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
بالی ووڈ کی وہ کونسی فلم ہے جو کترینہ بار بار دیکھنا چاہتی ہیں
- by web desk
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1352 Views
- 2 سال ago