پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو ایف آئی ایسائبر کرائم ونگ نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔اعظم سواتی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دیا جس کے بعد ایف آئی اے اہلکار اعظم سواتی کو لیکر پمز اسپتال روانہ ہوگئے۔
اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کا کہنا ہے کہ انہیں صبح کے 3بجے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران گھر پر توڑ پھوڑ کی اور ملازمین پر تشدد کیا۔ عثمان سواتی کے مطابق ایف ائی اہلکار چھاپے کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔ میری چار سالہ بیٹی کو بھی گھر سیباہر نکال کر کھڑا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے