کراچی: ٹیکنالوجی سے ناآشنا ڈاکووں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ، موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکووں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔ ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔ دونوں ڈاکووں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکووں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکووں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔
تازہ ترین
دلچسپ اور عجیب
کراچی میں چھینا گیا موبائل قطر پہنچ گیا ڈاکوں کی سیلفیاں وائرل
- by web desk
- اکتوبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1277 Views
- 2 سال ago