پاکستان تازہ ترین

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد انتخابی شیڈول جاری

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد انتخابی شیڈول جاری

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو منعقد ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 14 تا 21 اکتوبر 2022 تک ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کرائے جائیں گیجب کہ ریٹرننگ افسر 22اکتوبر کو کاغذات کی اسکروٹنی کریں گے ۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 22 اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 تا 26 اکتوبر تک کی جاسکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی، جس کے بعد انتخابی نشان 31 اکتوبر کو الاٹ کردیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 27 نومبر کوبلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور پورے آزاد کشمیر میں ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے