پاکستان تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس مرکزی سطح پر ایپکس کمیٹی بنانے اور نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس مرکزی سطح پر ایپکس کمیٹی بنانے اور نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے سوات اور ملک کے دیگر حصوں میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم کی زیر صدارت مرکزی سطح پر ایپیکس کمیٹی بنانے اور نیکٹا کو بھرپور طریقے فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وزیراعظم ہاس میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، متعلقہ حکام نے امن و امان کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ بھی دی۔ قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کے قیام اور وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کے لئے پاک فوج، رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار کو سراہا اور اس عظیم مقصد کے لئے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکا نے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے اعتراف کیا کہ شہدا نے ملک وقوم کے لئے جرات و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔ اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت، آئین و قانون کی حکمرانی اور ریاستی عمل داری کے لئے قوم اور ریاستی ادارے یک جان و ایک آواز ہیں۔ پوری قوم ان مقاصد پر نہ صرف واضح ذہن کے ساتھ متحد اور یکسو ہے بلہر قیمت پر ان کے حصول کو یقینی بنانے کا عزم بھی رکھتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کی اہم بیٹھن میں سوات سمیت ملک کے بعض حصوں میں امن و امان کو خراب کرنے کے واقعات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس نے واضح کیا کہ پاکستان کے ہر شہری کا لہو نہایت قیمتی ہے اور اسے بہانے میں ملوث ہر فرد سے قانون پوری سختی سے نمٹے گا۔ شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ مل کر بے مثال قربانیاں دیں اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے اور ضرورت کے مطابق سسٹم کو اپ گریڈ کر کے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ استعداد بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما میاں افتخار حسین نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے