تازہ ترین تجارت

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1644 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کرایک لاکھ 26 ہزار 329 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے