تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

عمررسیدہ خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینس برآمد ویڈیو وائرل

عمررسیدہ خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینس برآمد ویڈیو وائرل

برکلے، کیلیفورنیا: امریکی خاتون نے بے دھیانی میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 23 کانٹیکٹ لینس اپنی آنکھوں میں جمع کرلیے جنہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا ہے۔ یہ لینس آنکھ کیاوپری حصے میں جمع ہوگئے تھے۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو جھرجھری آگئی ہے۔ اکثرکانٹیکٹ لینس اپنا رنگ بدل کر سبز ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاط سے آنکھ سے نکالا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون نے گویا گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس لگا کر سونے ایک قسم کیبی کٹیریا سوڈوموناس جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہولناک انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور دائمی نابینا پن کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ عمررسیدہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کی خشکی اور جلن کی شکایت لے کر ہسپتال آئی تھیں۔ کانٹیکٹ لینس مستقل پہننے سے آنکھوں میں انفیکشن تو ہوتا ہی ہے لیکن اس سے آنکھ کو آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جو کئی پیچیدگیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے