انقرہ: شمال ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے ترک صدر نے بتایا کہ دھماکا بحیرہ اسود کے ساحلی صوبے بارٹن کے قصبے اماسرا میں سرکاری ملکیتی ٹی ٹی کے اماسرا میوسی مدورلوگو کان میں ہوا۔ صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ آخری لاپتا شخص گزشتہ روز مردہ پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح کان کنوں کو تلاش کرنا تھی، ہم آخر کار آخری مقام پر پہنچے تو آخری شخص بھی مردہ پایا گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی۔