تازہ ترین کھیل

سہ فریقی سیریز شان مسعود کی ناکامی نے فخر زمان کا راستہ صاف کردیا

سہ فریقی سیریز شان مسعود کی ناکامی نے فخر زمان کا راستہ صاف کردیا

برسبین: سہ فریقی سیریز میں شان مسعود کی ناکامی نے اوپنر فخرزمان کی اسکواڈ میں شمولیت کا راستہ صاف کردیا۔ پاکستان ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ سے براستہ آکلینڈ سفر کرتے ہوئے برسبین پہنچی، ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے ایک روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے روانہ ہونے والے کپتان بابراعظم نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ لندن میں ری ہیب مکمل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان رات کو برسبین پہنچ گئے ہیں، ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہیں تاہم آج قومی ٹیم کی کوئی کرکٹ یا میڈیا سرگرمی نہیں رکھی گئی۔
مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے فاسٹ بولرز کو اہم ہتھیار قرار دیدیا پیر کو انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا، دوسرا پریکٹس میچ بدھ کو افغانستان سے ہوگا، قومی اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچ کر ورلڈکپ میں پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ میلبرن میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز اہم رہی، ورلڈکپ سے قبل اچھی کارکردگی سے اعتماد بلند اور حوصلہ جوان ہوا، ہم اسی مومینٹم کو لے کر میگا ایونٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولرز اہم ہتھیار ہوں گے، شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ ہیں، ان کے آنے سے پیس بیٹری مزید مضبوط ہوگی۔ دوسری جانب ورلڈکپ میزبان ملک کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ٹیم متوازن اور اس میں کئی میچ ونرز موجود ہیں،ہم ہوم گرانڈز پر اعزاز کے دفاع کیلیے پرعزم ہیں۔ انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر ٹیم کے پاس میچ کا پانسہ پلٹ دینے والے کھلاڑی موجود ہیں،ہماری تیاریاں مکمل پلیئرز بڑے چیلنجز کیلیے تیار ہیں،ٹائٹل تک طویل سفر میں کسی حریف کو بھی آسان نہیں سمجھ سکتے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی دوسروں کو حیران کرسکتی ہے، ہر اسکواڈ میں میچ ونرز موجود ہیں، ہمارے پاس بھی پرفارمرز کی کمی نہیں، بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے ٹائٹل کی جانب قدم بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے