ممبئی: با لی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے 260 کروڑ روپے کے پرائیویٹ جیٹ کے مالک ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اکشے کمار ایک پرائیویٹ جیٹ کے مالک ہیں جس کی مالیت 260 کروڑ بھارتی روپے ہے تاہم بالی ووڈ اداکار نے معاملے پر ٹویٹ کرکے خبر کی تردید کی ہے۔ اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں رپورٹ کا اسکرین شاٹ لے کر لکھا کہ کچھ لوگ ابھی تک خود کو بڑا نہیں کر سکے، میرے متعلق یہ خبر بالکل جھوٹ ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی آنے والی فلم رام سیتو کو ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں جیکولین فرنینڈس، نصرت بھروچا، ناصر اور ستیہ دیو کنچرانہ شامل ہیں۔ ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
کیا اکشے کمار 260 کروڑ روپے کے پرائیویٹ جیٹ کے مالک ہیں
- by web desk
- اکتوبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1294 Views
- 2 سال ago