انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر ملالہ کو پریانکا چوپڑا کی شاباشی

حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر ملالہ کو پریانکا چوپڑا کی شاباشی

لندن: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملالہ یوسف زئی کے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حسن منہاج کے انسٹا گرام اکاونٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے۔ انہوں نے حسن منہاج پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ معمولی چیزوں کو مزاح پر ترجیح دیتے ہیں۔ امریکی کامیڈین حسن منہاج نے اس مہینے کے آغاز پر انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ملالہ یوسف زئی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں حسن منہاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا۔ حسن منہاج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے انہیں انسٹا گرام پر ان فالو کر دیا۔ اب حسن منہاج نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ملالہ کلیپس بیک کے عنوان سے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو میں نے مذاق میں یہ کہا تھا کہ ملالہ مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا جس کے بعد جوابا ملالہ نے آن لائن ایک پول کروانے کے بعد مجھے ان فالو کر دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ملالہ میں معذرت چاہتا ہوں مجھے دوبارہ فالو کر لیں، اگرچہ مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ کو فالو کروں گا یا نہیں، میں اتنا بھی اہم نہیں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے