پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخابات ووٹوں کی گنتی جاری پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع

ضمنی انتخابات ووٹوں کی گنتی جاری پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع

تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہے جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ این اے 22 مردان 33 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 5770 اور مولانا قاسم 5612 پر ہیں۔ این اے 24 چارسدہ سے 54 پولنگ اسٹیشن کے نتائج عمران خان کے 9608 اور ایم ولی کے 7880 ہیں۔ این اے 31 سے 148 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 29575 کے ساتھ پہلے اور غلام بلور کے 16176 دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 108 کے 60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13750 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 10083 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 118 کے 14 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتاج کے مطابق پی ٹی آی امیدوار عمران خان 2496 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کے2147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ملتان کے حقلہ این اے 157 کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسی گیلانی 7528 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 6171 دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 237 ملیر کے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 4154 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ 2778 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان 477 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 239 کورنگی کے 7 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 646 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے