لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار دھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔ گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کے ساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے، لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے۔ گلوکار کے ہمراہ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانا کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے سجاد علی کا گانا وائرل
- by web desk
- اکتوبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1479 Views
- 2 سال ago