اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2036.087ارب روپے جبکہ رواں ماہ اکتوبر2022 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 534.080 ارب روپے مقرر کردیا۔ یف بی آر کو اہداف کے حصول کیلیے رواں سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر 2022) کیلئے 33.7 فیصدریونیو گروتھ درکار ہوگی جبکہ رواں ماہ (اکتوبر 2022) کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 19.6 فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی اور ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز کو ان اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ ٹیکس وصولیوں کے مقررہ کردہ اہداف سے متعلق ایف بی آر کو دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر) کیلیے مقرر کردہ 2036.087 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے گزشتہ مالی سال 2021-22 کی دوسری سہہ ماہی میں حاصل کردہ 1523.433 ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 33.7فیصد زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔
ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1744.687ارب روپے مقرر کیا گیا جس میں انکم ٹیکس کی مد میں ہدف910.611 ارب روپے،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں ہدف728.477 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف105.600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف291.400 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ ماہ اکتوبرکیلئے534.080 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف433.580 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،انکم ٹیکس کا ہدف179.583 ارب روپے،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس ہدف234.198 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف29.800 ارب روپے مقررہے،کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف90.500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
تجارت
ایف بی آر کا اگلی سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولی ہدف2036ارب مقرر
- by web desk
- اکتوبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1493 Views
- 2 سال ago