لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس سی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاں ڈیرہ چال پہنچا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قاسم پر سیدھی گولیاں برسائیں۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر اہل کار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد جائے وقوع پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کی جانب سے دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی سمیت مختلف پہلوں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی گئی ہے