اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا موقف ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عمران خان آج سپیشل جج سینٹرل عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ایف آئی اے نے مقدمہ کر رکھا ہے۔