انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین میں دیپکا پڈوکون بھی شامل

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین میں دیپکا پڈوکون بھی شامل

لندن: دنیا کی 10 خوبصورت ترین عورتوں کی فہرست میں بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو بھی شامل کرلیا گیا۔ دیپکا پڈوکون کو لسٹ میں 9 ویں پوزیشن ملی ہے اور خوبصورتی میں ان کا ٹوٹل اسکور 91.22 فیصد ہے۔ برطانوی اداکارہ جوڈی کومر کو دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ زنڈایا دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید تیسرے نمبر پر رہیں۔ بیونسے گلوکارہ بیونسے دنیا کی چوتھی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ امریکی گلوکارہ فہرست میں پانچویں نمبر پر رہیں۔ ٹیلر سوئفٹ امریکی گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ چھٹی خوبصورت خاتون قرار پائیں۔ برطانوی ماڈل جارڈن دن فہرست میں ساتویں نمبر پر رہیں۔ کم کارڈیشین امریکی ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین دنیا کی آٹھویں خوبصورت خاتون قرار پائیں۔ جنوبی کوریا کی ماڈل ہویون جنگ دسویں نمبر پر رہیں۔ خوبصورتی کی درجہ بندی ایک سائنسدان کی طرف سے کی گئی ہے جو ایک قدیم یونانی تیکنیک گولڈن ریشو آف بیوٹی استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے