تازہ ترین تجارت

ایل این جی کی قیمتوں میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی

ایل این جی کی قیمتوں میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردیا۔
اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں کمی رواں ماہ کیلیے کی گئی، سوئی نادرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 2.19 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 2.28 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 14.78 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 15.18 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے