کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پلیٹ فارم فیس بک 2015 متعارف کرائے جانے والے انسٹنٹ آرٹیکلز فیچر کوآئندہ برس ختم کرنے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا، جس کی ذیلی کمپنی فیس بک ہے، کا کہنا تھا کہ یہ قدم اٹھائے جانے کی بنیادی وجہ اس کا ناکافی استعمال ہے۔ فیس بک کے ایک نمائندے کے مطابق فی الوقت فیس بک پر تین فی صد سے کم پوسٹ نیوز آرٹیکلز کے لنکس سے پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اور رواں برس کے شروع میں جس طرح کہا گیا کہ کاروبار کے اعتبار سے ایسی چیزوں میں سرمایہ کاری کرنا معقول نہیں لگا جو صارفین کی ترجیحات نہیں ہوں۔ فیس بک انسٹنٹ آرٹیکل کے فیچر کو 2023 کے اپریل کے وسط میں ختم کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔ایسے تقریبا 37 ہزار پیجز ہیں جو یہ فیچر استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے یہ فیچر آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں استعمال کیے جانے والے ویب برازر سے 4.9 گنا تیزی کے ساتھ آرٹیکلز کو لوڈ کرتے ہیں۔
تازہ ترین
سا ئنس و ٹیکنالوجی
فیس بک کا 7 سال پرانا فیچر ختم کیا جارہا ہے
- by web desk
- اکتوبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1207 Views
- 2 سال ago