انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

مقبوضہ وادی کے 11 سالہ بچے کا کشمیری گانا سوشل میڈیا پر وائرل

مقبوضہ وادی کے 11 سالہ بچے کا کشمیری گانا سوشل میڈیا پر وائرل

اننت ناگ: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے کی جادو بھری آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ 11 سالہ آیان سجاد کی ایک میوزِک ویڈیو بے درد دادِ چانے ریلیز ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کے اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں یہ میوزک ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں آیان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے سفر کا آغاز چھوٹی تقریبات اور شادیوں سے کیا اور گانے کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ بھی لیا ہے۔ آیان سجاد نے بتایا کہ میرے خاندان نے پہلے دن سے میرا ساتھ دیا ہے، میرے والد کی خواہش ہے کہ میں میوزک انڈسٹری میں اپنا کیریئر بناوں، میں اپنی تعلیم اور میوزک دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں۔ آر جے عمر کی ہدایت کاری میں ترتیب دیے گئے گانیبے درد دادِ چانے کو کشمیری زبان میں گایا گیا ہے جس میں صوفی تھیم اور پاپ ریپ دونوں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے